لاہور(سن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں شاہد آفریدی، شعیب اختر، کامران اکمل اور عبدالرزاق کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہد آفریدی اور شعیب اختر انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں جبکہ کامران اکمل اور عبدالرزاق کو خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ چاروں یکم جنوری سے 30 جون تک کے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں تھے۔ پی سی بی یکم جولائی سے 31 دسمبر تک مزید چھ ماہ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کی نئی فہرست جاری کررہا ہے۔ اس حوالے سے سلیکشن کمیٹی نے فہرست پی سی بی کے حوالے کردی ہے۔ محمد یوسف، دانش کنیریا اور شعیب ملک کو پہلے ہی فہرست سے باہر کردیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ، سعید اجمل اور وہاب ریاض کو اے کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔ سی کیٹیگری میں موجود احمد شہزاد کیلئے جگہ برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا۔ وکٹ کیپر محمد سلمان کے علاوہ بعض نئے کھلاڑیوں سے معاہدے کا امکان ہے۔ آئندہ ہفتے اعجاز بٹ کی منظوری کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میڈیا کو جاری کردی جائے گی۔

Comments
Post a Comment