لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ شاہد علی خان نے کہا ہے کہ ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور آئندہ آنے والے ٹورنامنٹس میں ٹیم کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔ دورہ یورپ سے واپسی پر لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ٹورنامنٹس میں رزلٹ کی اتنی اہمیت نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ دورہ یورپ میں نوجان کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہکیا اور آئندہ بھی کارکرگی میں مزید بہتری آئے گی۔ اس موقع پر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کاکہنا تھا کہ دورہ یورپ سے تمام کھلاڑیوں کو اعتماد ملا ہے اور اس سال دسمبر میں ہونے والی چیمپئن ٹرافی میں اس دورے کے نتائج سب کے سامنے آجائیں گے۔ قومی ہاکی ٹیم نے دورہ یورپ میں دو ٹورنامنٹ میں شرکت کی ایک ٹورنامنٹ آئرلینڈ جبکہ دوسراہالینڈ میں تھا۔قومی ہاکی ٹیم نے اپنے دورہ میں تیرہ میچز کھلے جن میں سے چھ جیتے اور پانچ ہارے جبکہ دو میچ بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر پوئے۔
Comments
Post a Comment