لندن: سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے دھونی الیون کو ٹوٹی پھوٹی ٹیم سے تشبیہ دی ہے۔ برطانوی اخبار میں ناصر حسین نے اپنے مضمون میں لکھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں مصروفیات کے باعث ٹیسٹ کرکٹ کے لئے پریکٹس کا موقع نہیں ملا۔ یہ ایسی ٹیم ہے جس کے کھلاڑی آرام اور پریکٹس سے محروم رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں بھارت کی ٹیم تھکی ہوئی نظر آئی۔ ناصر حسین نے ظہیر خان کو بھی تھکاوٹ کا شکار قرار دیا۔ ناصر حسین نے کہا کہ آئی پی ایل نے جہاں بھارتی کرکٹ کو بہت سے فائدے دیے، وہیں بھارتی کرکٹرز کو نقصان بھی پہنچایا، بے تحاشا کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے بھارت کے کئی اہم پلیئرز انجری کا شکار ہوئے اور انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پریکٹس کا موقع بھی نہیں ملا۔
Comments
Post a Comment