جرمن موٹو جی پی اسپین کے ڈینی پیڈروسا نے جیت لی

اسپین کے ڈینی پیڈروسا نے جرمن موٹو جی پی جیت لی۔ ریس حادثے سے موٹر سائیکل سواروں کی قلا بازیاں لگ گئیں ۔
جرمنی میں ہونے والی موٹو جی پی میں ڈینی پیڈروسا نے شاندر کم بیک کیا۔ دو ماہ بعد ریس میں حصہ لینے والے ہنڈا ٹیم کے پیڈروسا نے اکتالیس منٹ، بارہ اعشاریہ چار اٹھ دو سکینڈ میں فاصلہ طے کیا۔ اسپین کے جورجی لورینزو (Jorge Lorenzo) دوسرے جبکہ آسٹریلوی رائیڈر کیسے اسٹونر تیسرے نمبر پر رہے۔ ریس میں حادثہ بھی پیش آیا اور دو موٹر سائیکل سواروں کی خطرناک قلابازیاں لگیں۔

Comments