شاہدآفریدی کے والدکو کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی کے والدکی نمازجنازہ گلشن اقبال 13ڈی ون میں واقع مدینہ مسجد میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں اسکاوٹ کالونی کے قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں وسیم باری،اسد شفیق سمیت اہم کرکٹرز نے شرکت کی۔سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی کے والد صاحبزادہ فضل الرحمان خان آفریدی طویل عرصے سے علیل تھے اور آج صبح کراچی کے ایک مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ 67 فضل الرحمان آفریدی کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے انہوں نے پسماندگان میں 6 بیٹے اور 6 بیٹیاں سوگوارچھوڑیں۔

Comments