لاہور: لاہور میں سہولتوں کے بغیر بیڈمنٹن ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری ہے۔ کیمپ میں شریک کھلاڑی اپنی جیب سے ریکٹ اور شٹل خرید کر لا رہے ہیں لیکن ان کے حوصلے بدستور بلندہیں۔ صوبے میں کھیلوں اور ان کے انفراسٹرکچر کو فروغ دینے والے ادارے اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زہر اہتمام بیڈمنٹن ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں چھ سے انیس سال کی عمر کے بچے اور بچیاں شریک ہیں۔جنہین بورڈ کے کوالیفائیڈ کوچ شدید گرمی میں روزانہ آٹھ گھنٹے تک ٹریننگ کراتے ہیں۔کھلاڑی سخت محنت کرکے بیڈمنٹن میں کچھ کردکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ کوچ لیاقت علی کہتے ہیں کہ ان بچوں کاشوق اور جذبہ قابل تعریف ہے لیکن کھلاڑیوں کیلئے سہولتوں کا فقدان ہے۔ بچے اپنے شوز، ریکٹ اور شٹل خود خرید کر ٹریننگ کر رہے ہیں۔ منتظمین کی رائے میں دیگر کھیلوں کی طرح بیڈمنٹن میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔کھلاڑیوں کو مناسب سہولتیں کی فراہمی کی صورت میں ہی نیشنل چیمپئین تیار کئے جاسکتے ہیں۔
Comments
Post a Comment