وسیم اکرم،میاندادٹیم کی کارکردگی بہتربنانے میں مدد کریں،وقار


لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ وسیم اکرم ٹیم کی کوچنگ میں مدد کریں۔ آسٹریلیا سے واپسی کے بعد لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ اگلے چھ مہینوں میں کافی سیریز ہونا ہیں۔ امید ہے قومی کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرانے کھلاڑی بھی ٹیم کی بہتری کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹریننگ کیمپس کا قیام اچھا اقدام ہے ۔ کیمپس کے انعقاد سے کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہترہوگی۔ وقار یونس نے سابق کرکٹرز جاوید میانداد اور وسیم اکرم سے درخواست کی کہ وہ ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مدد کریں۔

Comments