لندن ۔ پریمیئر لیگ فٹ بال کلب آسٹن ویلا نے آئرلینڈ کے گول کیپر شے گیون کی خدمات حاصل کر لیں، دونوں کے درمیان پانچ سال تک کا معاہدہ طے پایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گیون اس سے قبل مانچسٹر سٹی کی طرف سے کھیل رہے تھے اور انہوں نے مانچسٹر سٹی کو چھوڑ کر پریمیئر لیگ فٹ بال کلب آسٹن ویلا میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور دونوں کے درمیان ابتدائی طور پر پانچ سال تک کا معاہدہ طے پایا ہے۔ گیون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آسٹن ویلا ایک مشہور کلب ہے اور اس کے ساتھ معاہدہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہے اور یہاں پر رہتے ہوئے ان کے تجربے میں مزید اضافہ ہوگا۔ گیون 113 بین الاقوامی میچوں میں آئرلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
Comments
Post a Comment