چودہویں فینا ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ چین میں شروع ہو گئی،سی کراؤن اسٹیڈیم میں ہونیوالی افتتاحی تقریب نے مقابلوں سے پہلے سب کے دل جیت لیے ۔
شنگھائی میں منعقدہ اس رنگا رنگ تقریب کے آغاز کا اعلان شنگھائی میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری زینگ شینگ نے کیا،جبکہ صدر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی جیک روگ بھی موجود تھے۔ اکتیس جولائی تک جاری رہنے والے سوئمنگ کے اس میگا ایونٹ میں ایک سو اکاسی ممالک کے 5724 تیراک شریک ہونگے۔ افتتاحی تقریب میں ہزاروں مہمانوں،ایتھلیٹس اور منتظمین کو تیس منٹ کی خصوصی ڈاکومنٹری کے ذریعے ایونٹ کی اہمیت اور خاصیت بتائی گئی۔
Comments
Post a Comment