اسلام آباد:اعصام الحق کے اعزاز میں ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد

دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ٹینس سٹار اعصام الحق کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے نام پر ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جس میں اعصام نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ ومبلڈن میں قومی ٹیم کی شکست کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ اگر سکور لائن دیکھی جائے تو کارکردگی ناقص نہیں تھی۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ دو سال میں ٹینس فیڈریشن اور سپانسرز کوشدید محنت کی ضرورت ہے۔ اعصام الحق کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا بھارتی شہری ہیں اور وہ مکس ڈبلز میں بھارتی کھلاڑی ہی چاہیں گی۔ انہوں نے بھوپنا اورثانیہ مرزا کی جوڑی کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ ان کی منگیتر فاہا اچھی خاتون ہیں اورامید ہے کہ زندگی اور کھیل کے اتار چڑھاؤ میں ان کا ساتھ دیں گی۔

Comments