پشاور:احمد حسین نے مارشل آرٹ ککس کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

پشاور سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے کھلاڑی احمد حسین نے مارشل آرٹ ککس کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
40سالہ احمد حسین نے ایک مقامی تعلیمی ادارے میں ایک منٹ میں 173 ککس لگا کر بھارت کے سدو کیستری کا 168 ککس کا ریکارڈ توڑ دیا۔بعد ازاں چوتھی کوشش میں احمد حسین نے 190ککس لگا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا عالمی ریکارڈگینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیجا رہا ہے انکا کہنا تھا کہ مستقبل میں وہ اپنا ریکارڈ مزید بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

Comments