برلن ۔ گیل مونفلس ، جرگن ملزر، نیکولس الماگرو، میخائل یوزخنی ، جائلز سمن ، فلورین میئر، فرنینڈوورڈاسکو اور مارین کلک انٹرنیشنل جرمن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ راڈک سٹیپانک جان مناکو اور فلپ کولیشرائبر تیسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے تیسرے رائونڈ میں فرانس ٹاپ سیڈ گیل مونفلس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے راڈک سٹیپانک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 جبکہ آسٹریا کے سیکنڈ سیڈ جرگن ملزر نے اٹلی کے فابیو فوجنینی کو 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ہسپانوی تھرڈ سیڈ نیکولس الماگرو نے جرمنی کے فلپ کولیشر ائبر کو 6-3 اور 7-5، روس کے فورتھ سیڈ میخائل یوزخنی نے جرمنی کے جولین ریسٹر کو 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ ایک اور میچ میں فرانس کے فیفتھ سیڈ جائلز سمن نے فن لینڈ کے جاکو نمینن کو 7-6(7-4)، 3-6 اور 6-4 جبکہ جرمنی کے فلورین میئر نے ارجنٹائن کے جان مناکو 7-5 اور 7-5، سپین کے فرنینڈو ورڈاسکو نے میزبان کیڈریک مارشل کو 7-5 اور 6-2 اور کروشیا کے مارین کلک نے کے توبیاس کامکے کو 3-6، 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔
Comments
Post a Comment