لندن:عامر،آصف اور بٹ کی کرپشن کیس ختم کرنے کی درخواست مسترد

برطانوی عدالت نے عبوری سماعت کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف پر کرپشن اور دھوکا دہی کے کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ کیس کی باقاعدہ سماعت چار اکتوبر سے ہوگی۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے شکار تینوں پاکستانی کرکٹرز کو برطانیہ میں کرپشن اوردھوکا دہی کے الزامات کا سامنا ہے۔ لندن کی ساؤتھ ورک کراؤن کورٹ میں تعارفی سماعت میں پاکستانی کھلاڑیوں کے وکلاء نے کیس کو کمزور قرار دے کر خارج کرنے کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے استغاثہ کے دلائل سننے کے بعد رد کردیا۔ برطانوی عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد پاکستانی کرکٹرز پر دونوں چارجز برقرار رکھے ہیں۔ کیس کی باقاعدہ سماعت چار اکتوبر سے ہوگی۔ Share4

Comments