پاکستان کے حسن محمود ورلڈ جونیئر باکسنگ کے کوارٹر فائنل میں ہار گئے



الماتی …پاکستان کے حسن محمود ورلڈ جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں شکست کھا گئے۔قازقستان میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر حسن محمود کی کامیابیوں کا سلسلہ کوارٹر فائنل میں رک گیا،57کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں ازبکستان کے باکسر نے حسن محمود کودو کے مقابلے میں چار پوائنٹس سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

Comments