ویمن ورلڈ کپ فائنل میں جاپان نے امریکہ کو تین ایک سے شکست دے دی۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں کھیلا جانیوالا ویمن ورلڈکپ فائنل جاپان نے جیت لیا۔ مقررہ وقت کے دوران امریکہ اور جاپان کی ٹیموں نے ایک ایک گول کیا۔ اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں میں کانٹے کا مقابلہ رہا اور دونوں نے ایک ایک گول کیا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی کک پر ہوا جس میں جاپان نے امریکہ کو تین ایک سے شکست دیدی۔ یوں پہلی مرتبہ کسی ایشین ٹیم نے ویمن ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فتح پر جاپانی قوم میں خوشی کی ایسی لہر دوڑی کہ کہ وہ سونامی کا غم بھول گئی۔عظیم الشان فتح پر جاپان بھر میں جشن کا ساماں ہے،میچ شروع ہونے سے قبل جاپان کیفتح کیلئے جاپان اور جرمنی کے عوام نے دعائیہ رقص کیا تھا۔

Comments
Post a Comment