فرحان زمان نے میلاد اوپن اسکوائش چمپئن شپ جیت لیا

کوالالمپور: پاکستان کے فرحان زمان نے ایران میں ہونے والی میلاد اوپن اسکوائش چمپئن شپ جیت لی جبکہ عامراطلس خان ملائیشین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ ایران کے شہر گورگن میں ہونے والی میلاد اوپن کے فائنل میں فرحان زمان نے کویت کے امرالتمیمی کو دو کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ادھر کوالالمپور میں عامر اطلس خان نے انگلینڈ کے کرس رائیڈر کو ہرا کر ملائیشین اوپن کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اسی ایونٹ میں ایک اور پاکستانی فرحان محبوب کو مصر کے کریم عبدالغواد نے تین دو سے ہرا دیا۔

Comments