عامر خان نے جوڈا کو ناک آوٴٹ کر کے لائٹ ویلٹرویٹ ٹائٹل جیت لیا
عامر خان کے زوردار مکے ،زیب جوڈ ناک آوٴٹ،پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر مسلسل پانچویں مرتبہ لائٹ ویلٹرویٹ کے دفاع میں کامیاب ہوگئے۔لاس ویگاس میں ہونیوالی باوٴٹ میں عامرخان نمائندگی تو برطانیہ کی کررہے تھے لیکن ان کے جذبات پاکستان کیساتھ تھے، یہی وجہ تھی انہوں نے سبزاورسفید کٹ پہن رکھی تھی۔باوٴٹ شروع ہوتے ہی عامر کے فینز تو خوشی سے جھوم اٹھے لیکن میزبان شائقین کے چہرے مرجھانے لگے ،عامر کے تابڑتوڑ مکوں نے جوڈا کو گھائل کردیا، کنگ خان کاایک ایک مکا جوڈا کو شکست کی طرف دھکیل رہا تھا۔چوتھا راوٴنڈ ختم ہوا تو جوڈا زخموں سے چور ہوچکے تھے۔پانچویں راوٴنڈ میں جوڈا نے زخمی شیرکی طرح عامر پر جھپٹنے کی کوشش کی مگر عامر کے زوردار پنچ نے فائٹ کافیصلہ کردیا۔عامر نے پانچویں مرتبہ ڈبلیو لائٹ ویلٹرویٹ ٹائٹل کادفاع کرلیا،اسی کیساتھ ان کے ریکارڈ میں ایک اورفتح درج ہوگئی ان کی فتوحات کی تعداد 26اورناک آوٴٹ س کی تعداد 18ہوگئی ہے۔
Comments
Post a Comment