کوپا امریکہ فٹ بال کپ کا فائنل اتوار کو ہو گا


بیونس آئرس ۔ یورا گوئے اور پیرا گوئے کی ٹیموں کے درمیا ن کوپا امریکہ فٹ بال کپ 2011ء کا فائنل اتوار کو بیونس آئرس میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کوپا امریکہ کپ کا آغاز یکم جولائی سے ہوا اور ایونٹ میں ٹائٹل کے حصول کے لئے 12 ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ یورا گوئے اور پیرا گوئے کی ٹیموں نے ایونٹ کے دوران انتہائی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی جب کہ پیرو اور وینزویلا کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں یورا گوئے کی ٹیم نے پیرو کو شکست فاش سے دوچار کر کے ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں پیرا گوئے کی ٹیم وینزویلا پر حاوی رہی اور اسے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔ یورا گوئے کی ٹیم اس سے قبل 13 مرتبہ کوپا امریکہ فٹ بال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے جب کہ پیرا گوئے کی ٹیم صرف دو بار ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی۔ واضح رہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم کو سب سے زیادہ کوپا امریکہ کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

Comments