لندن ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اپنا بیٹ ایک لاکھ پائونڈ میں فروخت کر دیا ہے ۔ اس بیٹ سے انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو 2011 کا ورلڈ جتوایا تھا ۔ بھارتی کپتان نے اپنا بیٹ لندن میں ہونے والے ایک چیرٹی کی تقریب کے دوران فروخت کیا ہے ۔ دھونی نے اپنے اس بیٹ سے 2011 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں 91 رنز سکور کئے تھے اور بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹ سے حاصل ہونے والی رقم غریب بچوں پر خرچ کی جائے گی تا کہ ان میں احساس محرومی ختم کی جاسکے ۔
Comments
Post a Comment