جرمن اوپن ٹینس ٹائٹل فرانس کے جائلز سیمون کے نام

ہیمبرگ: جرمن اوپن ٹینس فائنل میں فرانس کے جائلز سیمون نے اسپین کے نکولس الماگرو کو شکست دیدی۔ ہیمبرگ جرمنی میں منعقدہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جائلز سیمون اور نکولس الماگرو کے درمیان سخت معرکہ آرائی ہوئی۔ پہلا سیٹ جائلز سیمون نے چھ چار سے جیت کر برتری حاصل کی۔نکولس الماگرو نے دوسرا سیٹ اسی مارجن سے جیت کر مقابلہ برابرکردیا۔ جائلز سیمون نے فیصلہ کن سیٹ چھ چار ہی کے اسکور سے جیت کر ٹائٹل حاصل کرلیا۔اس فتح کے ذریعے سیمون نے الماگرو سے گزشتہ سال ویلنسیا فائنل میں شکست کا بدلہ لے لیا۔

Comments