کراچی…کراچی کے خراب حالات کے خوف نے پاکستان کی ویمنز کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ سے بھی باہر نہ نکلنے دیا، ویمنز کرکٹرزنے گیارہ گھنٹے جناح ٹرمنل پر ہی قیام کیا، ویمنز ٹیم کی کپتان ثناء میر اور کوچ منصور رانا کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے کامیاب وطن لوٹیں گے۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم قومی ٹیم دوپہر ایک بجے جناح ٹرمینل کراچی پہنچی تو شیڈول کے تحت ٹیم کوچند گھنٹے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی اکیڈمی میں قیام کرنا تھا، لیکن پی سی بی نے ویمنز کھلاڑیوں کو کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کیلئے ائیر پورٹ سے باہر نکلے کی اجازت نہیں دی ،پاکستان ویمنز ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر چار ون ڈے اور چار ٹوئینٹی ٹوئینٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، ٹیم کی کپتان ثناء میر کا کہنا ہے کہ دونوں سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔
Comments
Post a Comment