انگلینڈ نے ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت آئرلینڈ کو واحد ایک روزہ میچ میں گیارہ رنز سے شکست دیدی۔ ڈبلن میں بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہونیوالے میچ میں انگلینڈ نے بیالیس اوورز میںآ ٹھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو ایک رنز بنائے۔ کپتان اوون مورگن نے اپنے آبائی ملک کے خلافانسٹھ اور جوناتھن ٹروٹ نے انہتر رنز بنائے۔آئرلینڈ کے جان مونی نے تین،نائیجل جونز اور پال اسٹرلنگ نے دو،دو کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔ بارش کے باعث آئرلینڈ کو ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت فتح کیلئے تئیس اوورز میں ایک سوانتیس رنز کا ہدف دیا گیا۔لیکن آئرش ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سوسترہ رنز بناسکی۔کیون اوبرائن چھبیس رنز بناکر ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے ڈیرن بیچ نے تین اور اسٹیو فن نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ |
Comments
Post a Comment