بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم (ٹیسٹ ٹیم آف دا ایئر) کا اعلان کر دیا ہے جو زیادہ تر انگلستان اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔سچن ٹنڈولکر مسلسل تیسرے سال اس ٹیم کا حصہ بنے ہیں
سپورٹس ٹائمز کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اعلان کردہ ٹیسٹ ٹیم میں صرف چار ممالک یعنی انگلستان، جنوبی افریقہ، بھارت اور سری لنکا کے کھلاڑی شامل ہیں۔ 12 رکنی دستے میں بھارت کے صرف 2 اور سری لنکا کا ایک کھلاڑی شامل ہے اور انگلستان کے 5 اور جنوبی افریقہ کے 4 کھلاڑیوں نے حتمی فہرست میں جگہ پائی ہے۔ جبکہ آسٹریلیا، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ ڈیل اسٹین نے مسلسل چوتھے سال بہترین ٹیسٹ ٹیم میں جگہ پائی ہے جو ان کی مستقل اعلیٰ کارکردگی کا اظہار ہے۔ وہ اس سے قبل 2008ء، 2009ء اور 2010ء میں اعلان کردہ ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں۔
بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر مسلسل تیسرے سال جبکہ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور ژاک کیلس، سری لنکا کے کمار سنگاکارا، انگلستان کے گریم سوان اور جیمز اینڈرسن سب نے مسلسل دوسرے سال ٹیسٹ ٹیم میں جگہ پائی ہے۔
سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا کو اس ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اعلان کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
ایلسٹر کک (انگلستان)
ہاشم آملہ (جنوبی افریقہ)
جوناتھن ٹراٹ (انگلستان)
سچن ٹنڈولکر (بھارت)
کمار سنگاکارا (سری لنکا)
اے بی ڈی ولیئرز (جنوبی افریقہ)
ژاک کیلس (جنوبی افریقہ)
اسٹورٹ براڈ (انگلستان)
گریم سوان (انگلستان)
ڈیل اسٹین (جنوبی افریقہ)
جیمز اینڈرسن (انگلستان)
ظہیر خان (بھارت) (12 ویں کھلاڑی)
آئی سی سی ایوارڈز کے سلیکشن پینل کے چیئرمین کلائیو لائیڈ نے کہا کہ "رواں سال کی ٹیسٹ ٹیم کا انتخاب ایک مشکل امر تھا۔ جو ٹیم منتخب کی گئی ہے وہ طویل بیٹنگ لائن اپ کی حامل ہے اور اس کے باؤلرز کسی بھی ٹیم کو کسی بھی پچ پر دو مرتبہ آؤٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ دستے کے انتخاب کے لیے صرف اعداد و شمار کو معیار نہیں بنایا گیا بلکہ حریف ٹیموں، پچ کنڈیشنز اور میچ کی صورتحال وغیرہ بھی زیر غور آئیں۔ لیکن صرف 12 مقامات کے لیے اعلیٰ معیار کے اتنے سارے کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرنے کے نتیجے میں ضرور چند ایسے کھلاڑی ہوں گے جو اس فہرست میں جگہ نہیں بنا پائے۔
پینل میں کلائیو لائیڈ کے علاوہ جنوبی افریقہ کے سابق اسپن گیند باز پال ایڈمز، پاکستان کے سابق بلے باز ظہیر عباس، نیوزی لینڈ کے سابق گیند باز ڈینی موریسن اور سابق انگلش بلے باز مائیک گیٹنگ شامل تھے۔
آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم آف دا ایئر ان دو ٹیموں میں سے ایک ہے جو بین الاقوامی کرکٹ کونسل ہر سال منتخب کرتی ہے۔ دوسری ٹیم سال کی بہترین ایک روزہ ٹیم کہلاتی ہے جس کا اعلان آئی سی سی ایوارڈز کے روز ایک خصوصی تقریب میں کیا جائے گا۔
ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آئی سی سی ایوارڈز 2011ء کے لیے کھلاڑیوں کی مختصر فہرست کے اجراء کے موقع پر کیا گیا۔ یہ ایوارڈز گزشتہ 12 ماہ میں کھلاڑیوں کو ان کی اعلیٰ ترین کارکردگی کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔ ایوارڈز کی تقریب 12 ستمبر کو لندن میں منعقد ہوگی۔

Comments
Post a Comment