بنڈس لیگا: میونشن گلاڈباخ کی دھواں دھار فتح
اس فتح کے بعد میونش گلاڈباخ کی ٹیم اس وقت بنڈس لیگا پوائنٹس چارٹس پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئی ہے۔ میونشن گلاڈباخ نے بنڈس لیگا کے پچھلے میچ میں بائرن میونخ جیسی مضبوط ٹیم کو بھی شکست سے دوچار کر دیا تھا۔جمعے کے روز کھیلے گئے میچ کے 12 منٹ میں وولفس برگ کی طرف سے جاپان سے تعلق رکھنے والے مڈ فیلڈر Makoto Hasebe نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تاہم صرف تین ہی منٹ بعد میونشن گلاڈباخ کی طرف سے فِلیپ ڈیمز نے گول کر کے وولفس برگ کی برتری کا خاتمہ کر دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام سے کچھ دیر قبل فاؤل بوباڈیلا نے ایک اور گول کر کے میونشن گلاڈباخ کو سبقت دلا دی۔کھیل کے دوسرے ہاف میں میونش گلاڈباخ کے کھلاڑی روئس نے دو گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔میونش گلاڈباخ اس وقت اب تک ناقابل شکست مائنز سے ایک پوائنٹ کی سبقت لیے ہوئے ہے۔ مائنز کی ٹیم اتوار کے روز شالکے کے مدمقابل آئے گی جبکہ ہینوور کا مقابلہ ہیرتھا برلن سے ہو گا۔پوائنٹس ٹیبل پر میونش گلاڈ باخ تین میچوں کے بعد سات پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ مائنز دو میچ کھیلنے کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر چھ ہی پوائنٹس تاہم کم گول اوسط کی بنیاد پر ہینوور کی ٹیم ہے۔

Comments
Post a Comment