پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچ موزوں ہے: جیف لاسن
پاکستان کے سابق کوچ جیف لاسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر زور دیا ہے کہ وہ وقار یونس کے جانشیں کے طور پر غیر ملکی کوچ نامزد کرے کیونکہ ان کی نظر میں اک ایسا شخص ہی قومی کرکٹ ٹیم کو درست خطوط پر گامزن کر سکتا ہے جو اثر و رسوخ کے دباؤ سے آزاد ہو۔
15 ماہ تک پاکستان کی کوچنگ کرنے کے بعد اعجاز بٹ کے چیئرمین بننے کے ساتھ ہی ملازمت سے باہر کر دیے جانے والے سابق آسٹریلین کھلاڑی نے معروف پاکستانی انگریزی اخبار 'ایکسپریس ٹریبیون' کو انٹرویو میں کہا کہ میں نے یہ بات اس وقت بھی کہی تھی جب میں پاکستان چھوڑ گیا تھا کہ پاکستان کو ایک غیر ملکی کوچ کی ضرورت ہے۔ چاہے آپ کا تعلق کراچی سے ہو یا لاہور سے کوچ پر بیرونی عناصر کا دباؤ ہوتا ہے جو آپ کو خوش اسلوبی سے کام نہیں کرنے دیتے۔ غیر ملکی کوچ اس اضافی دباؤ سے آزاد ہوتا ہے اور وہ مقامی سیاست کی پروا کیے بغیر ٹیم کو اپنی بساط کے مطابق بہتر بنانے میں جتا رہتا ہے۔
اس وقت انڈین پریمیر لیگ میں کوچی کی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے لاسن کا کہنا ہے کہ "ان کے وقت میں زبان کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، جیسا کہ عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی کوچ اور کھلاڑیوں کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ زبان کا ہوتا ہے۔
46 ٹیسٹ اور 79 ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے لاسن نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو بورڈ کے ساتھ تنازع میں ملوث ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ "شاہد آفریدی بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور میں انہیں ٹیم میں موجود دیکھنا چاہتا ہوں۔ لیکن انہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ ٹیم کے سب سے اہم رکن نہیں ہیں۔ وہ صرف ایک حصہ ہیں اور انہیں یہ بات سمجھنا ہوگی۔ وہ تنقید کو برداشت نہیں کرتے اور سمجھتے ہیں کہ وہ ٹیم سے زیادہ بڑے اور بہتر ہیں۔ اس سے انہیں کچھ فائدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پر بہت مشکل وقت آئے گا۔ ماضی میں کوچز کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے باعث زیادہ تر لوگ ان پر اعتماد نہیں کریں گے، لیکن پھر بھی میرا مشورہ یہی ہوگا کہ پی سی بی غیر ملکی کوچ لائے چاہے چھ ماہ کے مختصر عرصے کے لیے ہی سہی۔

Comments
Post a Comment