ایشین اوپن چیمپن شپ،قومی کک باکسنگ ٹیم2 ستمبر کو ایران روانہ ہوگی
ایران میں کھیلی جانے والی ورلڈ ایشین اوپن چیمپئن شپ کے لئے قومی کیک باکسنگ ٹیم 2 ستمبر کو ایران روانہ ہوگی جہاں 6 ستمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں شرکت کریں گی۔ چیمپئن شپ میں 1000 سے زائد کھلاڑی شرکت کرینگے،قومی ٹیم 6 کھلاڑیوں اور 4 آفیشلز کے ہمراہ روانہ ہو گی،کھلاڑیوں میں عرفان قریشی(کشمیر)شاہد طارق(سیالکوٹ)ثاقب شاہ (اسلام آباد)وارث(نارروال)وقار احمد(فیصل آباد)رضوان خان(ایبٹ آباد)آفیشلز میں اسرار اللہ خان میڈیا کوآرڈینیٹر،محمدشبیر کوچ،خالد رشید وفد کے سربراہ ہوں گے، عاطف اللہ خان میچ ریفری ہوں گے۔
Comments
Post a Comment