ٹی 20 کرکٹ :ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کیخلاف14 رکنی ٹیم کا اعلان

پورٹ آف سپین… ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف دو ٹی 20 کرکٹ میچوں کی سیریز کے لئے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، ڈیرن سیمی کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، کرس گیل، کیرن پولارڈ، ڈائن براوو، ڈیرن براوو، لینڈل سمنز اور ایڈرائن براتھ کو نظرانداز کردیا گیا، ٹیم میں چار نئے چہرے شامل کئے گئے ہیں جن میں مائلز بیسکومب، جونسن چارلس، نکرمابونر اور ڈرون کرسٹین شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف آئندہ ماہ ستمبر میں دو ٹی 20 میچ کھیلے گی پہلا میچ 23 ستمبر اور دوسرا 25 ستمبر کو کھیلا جائے گا دونوں میچز اوول، لندن میں کھیلے جائیں گے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ میں ڈیرن سیمی (کپتان)، کرسٹوفر برنویل، مائلز بیسکومب، دیویندرا بشو، نکرما بونر، جونسن چارلس، ڈرون کرسٹین، فیڈل ایڈورڈز، ڈینزا ہائت، ایشلے نرس، آندرے رسل، مارلن سیموئلز، کرشمار سینٹوکی اور ڈوئن سمتھ شامل ہیں۔

Comments