تقریباً 9 سال کے طویل عرصے کے بعد شارجہ ایک مرتبہ پھر دنیائے کرکٹ میں جلوہ گر ہوگاپاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال سری لنکا کے خلاف 'ہوم سیریز' کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق شارجہ میں طویل عرصے کے بعد ایک مرتبہ کرکٹ کی رونقیں بحال ہوں گی۔
 اعلامیہ کے مطابق اکتوبر و نومبر 2011ء میں طے شدہ سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، 5 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلہ کھیلا جائے گا۔
سیریز کا آغاز 18 اکتوبر کو ابوظہبی کے شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔
شارجہ کا معروف بین الاقوامی اسٹیڈیم، جو تاریخ کے سب سے زيادہ ایک روزہ مقابلوں کی میزبانی کا اعزاز رکھتا ہے، ایک مرتبہ پھر دنیائے کرکٹ میں جلوہ افروز ہوگا جہاں سیریز کا تیسرا ٹیسٹ اور چوتھا ایک روزہ بین الاقوامی مقابلہ کھیلا جائے گا۔
شارجہ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں آخری مرتبہ 2002ء میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تھی۔
 تاریخ



 مقام
18 تا 22 اکتوبر پہلا ٹیسٹ بمقابلہ ابوظہبی
26 تا 30 اکتوبر دوسرا ٹیسٹ بمقابلہ دبئی
3 تا 7 نومبر تیسرا ٹیسٹ بمقابلہ شارجہ
11 نومبر پہلا ایک روزہ بمقابلہ دبئی
14 نومبر دوسرا ایک روزہ بمقابلہ دبئی
18 نومبر تیسرا ایک روزہ بمقابلہ دبئی
20 نومبر چوتھا ایک روزہ بمقابلہ شارجہ
23 نومبر پانچواں ایک روزہ بمقابلہ ابوظہبی
25 نومبر واحد ٹی ٹوئنٹی بمقابلہ ابوظہبی

Comments