انڈر20فٹبال ورلڈکپ برازیل نے جیت لیا


  برازیل نے اوسکر کی ہیٹ ٹرک کی بدولت پرتگال کوفائنل میں تین دوسے شکست دیکرانڈرٹوئنٹی فٹبال ورلڈکپ جیت لیا۔ کولمبیاکے دارالحکومت بوگوٹا میں کھیلے گئے فیفا جونیئر ورلڈکپ کے فائنل میں برازیل نے پرتگال کو اضافی وقت میں دوکے مقابلے میں تین گول سے ہراکر ٹرافی حاصل کرلی اور پرتگال سے انیس سواکیانوے کے جونیئر ورلڈکپ فائنل میں شکست کا بدلہ لے لیا۔ اوسکر نے ہیٹ ٹرک بناکر برازیل کو پانچویں مرتبہ جونیئر عالمی چیمپئن بنادیا۔اوسکر نے پانچویں منٹ میں برازیل کو برتری دلائی ۔ تین منٹ بعد پرتگال کے الیکس نے گول کرکے مقابلہ برابرکردیا۔ نیلسن اولیویرا نے انسٹھ ویں منٹ میں پرتگال کا دوسرا گول کیا۔کھیل کا مقررہ وقت ختم ہونے سے بارہ منٹ پہلے اوسکر نے گول کرکے مقابلہ برابرکردیا۔ مقررہ وقت ختم ہونے پر مقابلہ دو،دو سے برابرتھا۔ اضافی وقت میں اوسکر نے تیسرا گول کرکے ناصرف ذاتی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ برازیل کو چیمپئن بھی بنادیا۔ میکسیکو نے فرانس کو تین ایک سے ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

Comments