پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان آئندہ ماہ قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایبٹ آباد ریجن کی قیادت کریں گے۔ ایبٹ آباد کو پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں جنید خان اور یاسر شاہ کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔ یونس خان اس سے قبل پشاور ریجن سے بھی کھیلتے رہے ہیں۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جو راولپنڈی، اسلام آباد میں ہونا تھا اب لاہور منتقل کر دیا گیا ہے، 25 ستمبر سے2 اکتوبر تک ٹورنامنٹ قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ پنڈی اسٹیڈیم کا ترقیاتی کام شروع نہ ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ منتقل کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں ملک کے تمام صف اول کے کرکٹرز حصہ لیں گے۔
Comments
Post a Comment