چیئرٹی میچ کھیلنے کیلئے 25 لاکھ ڈالر کے مطالبے کی خبر صحیح نہیں، ثانیہ مرزا

ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے چیریٹی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان ٹینس فیڈریشن سے 25 لاکھ ڈالر کے مطالبے کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق ثانیہ مرزا نے ان تما م رپورٹو ں کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ انہوں نے چیریٹی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان ٹینس فیڈریشن (PTF) سے 25 لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس سلسلے میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے کسی بھی نمائندے سے کسی بھی رابطے میں نہیں رہی۔انہوں نے اپنے ٹویئٹ پیغام میں لکھا کہ مخصوص طبقہ ان کے خلاف اس طرح کی افواہیں پھیلا رہا ہے ۔اگر وہ اس طرح کی جھوٹی باتوں کو پھیلانے سے باز آجائیں تو یہ قابل تحسین امر ہوگا۔

Comments