ایشین چیمپیئنز ٹرافی: قومی ہاکی ٹیم کے منیجر کا برتری برقرار رکھنے کا عزم
لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے مینجر خواجہ جنید چین میں ہونے والی پہلی ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی برتری برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ جنید نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں دورہ یورپ کے دوران سامنے آنے والی خامیوں بالخصوص پنالٹی کارنر کے دفاع اور اٹیک کو بہتربنانے جبکہ گول کے ضیاع کو بچانے پر کام کیا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ ایونٹ ٹف ہے اور ایشیا میں نمبر ون ہونے کی بنا پر قومی ٹیم پر دباؤ ہوگا۔ بھارت اور جنوبی کورین ٹیمیں سخت حریف ثابت ہونگی تاہم کھلاڑی فتح حاصل کرکے اپنے ایشین چیمپیئن ہونے کی بنا پرٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ خواجہ جنید نے بتایا کہ چین جانے کیلئے تمام کھلاڑی 28اگست کو کراچی پہنچیں گے جہاں سے چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے انتیس اگست کو بیجینگ روانہ ہونگے۔
Comments
Post a Comment