چوتھا ون ڈے، بریٹ لی اور ڈورتھی کی تباہ کن بائولنگ، سری لنکا چاروں شانے چت
آسڑیلیا نے میچ پانچ وکٹوں سے جیت کر سیریز میں 3-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی
آسڑیلیا نے میچ پانچ وکٹوں سے جیت کر سیریز میں 3-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی
کولمبو(سن)سری لنکا اورآسڑیلیا کے درمیان جاری پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزکے کولمبو کے پریماداساسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے میچ میں آسڑیلیا کی ٹیم نے میزبان سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں تین ایک کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، آسڑیلیا کی جیت میں اہم کردار بریٹ لی اور ڈورتھی کی تباہ کن بائولنگ کے ساتھ ساتھ شان مارش کی عمدہ بیٹنگ کا بھی رہابریٹ لی اور ڈوتھی نے چار چار وکٹیں حاصل کیں، ان دونوں کی تباہ کن بائولنگ کی وجہ سے سری لنکا کی ٹیم 38.4 اوورز میں صرف 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی، تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم تلکرتنے دلشان کا یہ فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب ان کی پوری ٹیم 38.4 اوورز میں 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سری لنکا کی جانب سے اپل تھارنگا نے آٹھ، کپتان تلکرتنے دلشان نے بارہ، کماراسنگاکارا نے اکتیس، مہیلا جے وردھنے نے 53 چمارا سلووا نے صفر، انجیلو میتھیوس نے چھ، کلوسیکرا نے سات، شامیندا ارنگا نے ایک، سیکوچے پراسنا نے صفر، ملینگا نے صفر اور اجانتھا مینڈس نے صفر سکور بنایا، چودہ رنز فاضل کے تھے، آسڑیلیاکی جانب سے بریٹ لی اور ڈورتھی نے چار چار جبکہ بولینجر اور واٹسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں آسڑیلیا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 28 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ پانچ وکٹوں کے فرق سے جیت کر سیریز بھی جیت لی، آسڑیلیا کی جانب سے شین واٹسن نے بارہ، شان مارش نے 70، رکی پونٹنگ نے صفر، مائیکل کلارک نے 38 رنز ناٹ آئوٹ، مائیکل ہسی نے صفر، ڈیوڈ ہسی نے صفر اور بریڈ ہیڈن نے پانچ رنز ناٹ آئوٹ بنائے، آٹھ رنز فاضل کے تھے، سری لنکا کی جانب سے اپنا پہلا ون ڈے میچ کھیلنے والے سیکوچے پراسنا نے تین جبکہ ملینگا نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،ڈورتھی کو چار وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Comments
Post a Comment