لندن…وین رونی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت مانچسٹر یونائیٹڈ نے آرسنل کو انگلش پریمئر لیگ میں دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے دی، مانچسٹر سٹی نے بھی ٹوٹنہم کے خلاف کامیابی حاصل کرلی۔ اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے حریف کھلاڑیوں کو سنبھلنے ہی نہ دیا،پہلے ہاف میں مانچسٹر یونائیٹیڈ نے تین جبکہ دوسرے ہاف میں پانچ گول کیے،وین رونی نے ہیٹ ٹرک بنائی جبکہ یانگ نیدوگول کیے۔ دیگر میچز میں مانچسٹر سٹی نے ٹوٹنیم کو پانچ ایک، نیوکاسل نیفلہم کو دو ایک اور اسٹوک سٹی نے ویسٹ بروم کو ایک صفر سے شکست دے دی۔
Comments
Post a Comment