پاکستانی گولفر کی برٹش اوپن ڈس ایبل چمپئن شپ میں8 ویں پوزیشن

پاکستان کے گولفر سلیم رضانے انگلینڈ میں ہونےوالی برٹش اوپن ڈس ایبل گولف چمپئن شپ میں8ویں پوزیشن حاصل کرلی۔
سلیم رضا ایشیاءکے واحد گولفر ہیں جنہوں نے دور وزہ ایونٹ میں حصہ لیا۔ انگلینڈ کے ایسٹ سیسکس نیشنل گلف ریزورٹ میں ہونے والے چمپئن شپ میں یورپ اور امریکا کے77 گولفرز نے شرکت کی۔ ان میں پاکستان کے سلیم رضا کا آٹھواں نمبر رہا۔ان کا گراس اسکور بیاسی اور اناسی رہا۔ سلیم رضا کا کہنا ہے کہ ان کی ہٹنگ تو اچھی تھی لیکن گریز تیز ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ایونٹ میں شرکت کو یادگارقراردیا۔.

Comments