پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم رواں سال اکتوبر میں ملائیشیا کا دورہ کریگی
پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم رواں سال اکتوبر میں ملائیشیاکا دورہ کرے گی جہاں وہ 8 ویں قومی ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔
پاکستان جونیئر ٹیم کے چیف کوچ رانا مجاہد علی خان نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں شرکت سے پاکستان ٹیم کے ورلڈکپ کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاری میں مددملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مصر کا دورہ بہت زیادہ کامیاب رہا۔ پاکستان ٹیم نے مصرکی سینئر ٹیم کو ہرایا۔ واضح رہے کہ طاہر زمان کی کوچنگ میں ٹیم نے ایک سال کے دوران آٹھ سے زائد ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ رانا مجاہد علی خان نے بتایا کہ ایشین ٹیموں کے خلاف جونیئر ٹیم کی کارکردگی بہتر رہی۔ ورلڈکپ کوالیفائنگ راو¿نڈ سے قبل جونیئر ٹیم کومختلف ملکوں کے خلاف میچزکھلوائے جائیں گے تاکہ انہیں تجربہ مل سکے۔
Comments
Post a Comment