سابق اولمپیئن شہناز شیخ نے چین میں کھیلی جانے والی پہلی ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سینئر کھلاڑیوں کی واپسی کا مطالبہ کر دیاہے۔ اسلام آباد میں سابق اولمپیئن نے الزام عائد کیا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ذاتی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کر رہی ہے۔ پینلٹی کارنر اسپیشلسٹ سہیل عباس، ریحان بٹ اور سلمان اکبر کو ٹیم سے باہر نکالنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ماضی کے مایہ ناز کھلاڑی شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالنے سے پہلے ان کا متبادل تلاش کرنا ضروری ہے۔ انہوں نےکہا کہ منتخب ٹیم میں زیادہ تر کھلاڑی دفاع کیلئے لیئے گئے ہیں اور یہ حکمت عملی ماضی میں بھی بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
Comments
Post a Comment