بھارتی کرکٹ ٹیم نے دورئہ انگلینڈ میں پہلی فتح حاصل کرلی



انگلینڈ کے مایوس کن دورے میں بھارتی کرکٹ ٹیم سسیکس کے خلاف پریکٹس میچ میں پہلی جیت کا مزہ چکھنے میں کامیاب ہو گئی۔ برائٹن میں ون ڈے پریکٹس میچ میں سسیکس کی ٹیم پینتالیس اوورز میں دوسوچھیالیس رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔بھارت کے آرپی سنگھ نے چار وکٹیں لیں۔
 جواب میں بھارت نے چار کھلاڑیوں کے آوٴٹ ہونے پر چار اوورز پہلے ہدف عبورکرلیا۔ ماسٹر بیٹسمین سچن ٹنڈولکر اکیس رنز ہی بناسکے۔وراٹ کوہلی نے اکہتر اور پارتھیو پٹیل نے پچپن رنز بنائے۔ روہت شرما اکسٹھ رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے۔
 بھارت آج کینٹ اور انتیس اگست کو لیسٹر شائر کیخلاف پریکٹس میچز کھیلے گا۔ اکتیس اگست کو انگلینڈکیساتھ واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل تین ستمبر کو کھیلاجائے گا۔

Comments