زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان



ہرارے: زمبابوے نے پاکستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ ٹیم میں واحد تبدیلی کیگان میتھ کی صورت میں کی گئی ہے جو بنگلہ دیش کے خلاف آخری ون ڈے میں گیند لگنے سے منہ کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش کے خلاف دو ون ڈے میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے برائن ویٹوری بھی مکمل صحت یاب ہو کر ٹیم میں آگئے ہیں۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں برینڈن ٹیلر کپتان، ریجس چکابوا، کریگ اروائن، کیل جارویس، ہیملٹن مساکادزا، ٹینو ماوویو، کرس موفو، رے پرائس، سیباندا، تاتیندا تائبو، پراسپر اتسیا اور برائن ویٹوری شامل ہیں۔

Comments