وقت آگیا ہے عمررسیدہ کرکٹرز نوجوانوں کیلئے جگہ خالی کردیں، انیل کمبلے

ممبئی …بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انیل کمبلے نے ٹیم میں شامل عمر رسیدہ کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارتی ٹیم میں نوجوانوں کو شامل کیا جائے،جبکہ ارون لعل کہتے ہیں کہ سب کو اب جاگ جانا چاہئے۔ ایک انٹرویو میں سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے کہا ہے کہ جو کچھ انگلینڈ میں بھارتی ٹیم کے ساتھ ہوا اس سے نکلنے میں کافی وقت لگے گا۔ فوری طور پر ری بلڈ پراسس کا آغاز بہت ضروری ہے جس کیلئے بیٹنگ لائن اپ میں بڑے اور عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی جگہ ویرات کوہلی، یوراج سنگھ، سریش رائنا اور روہت شرما جیسوں کھلاڑیوں کو تواتر سے موقع دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو موقع دے کر اگلے تین سال میں ٹاپ رینکنگ دوبارہ حاصل کی جا سکتی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ارون لعل نے کہا ہے کہ 35 سے 38 سال کے کھلاڑیوں کے ساتھ مزید چلنا مشکل ہے ،یہ جاگنے اور کچھ کرنے کا وقت ہے۔

Comments