عمر اکمل کی عبدالقادر کی بیٹی سے شادی کا امکان



لاہور ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے بیٹسمین عمر اکمل شادی کے بندھن میں بندھنے کے لئے تیار ہیں وہ جلد لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کے داماد بن جائیں گے۔ جارحانہ بیٹنگ کے ماہر عمر اکمل کی ماضی کے سٹار لیگ سپنر عبدالقادر کی بیٹی سے رشتے کی بات ہو گئی ہے، امید ہے کہ اسی سال دسمبر میں عمر اکمل دلہا بن جائیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ عمراکمل کے والدین صدیق اکمل اور ان کے اہل خانہ سابق کپتان عبدالقادر سے ان کی بیٹی کے رشتے کے خواہشمند تھے۔ دونوں خاندانوں کے درمیان خصوصی ملاقات کی تصدیق کے بعد عبدالقادر نے بتایا کہ عمر اکمل باصلاحیت کرکٹر اور اچھے انسان ہیں۔ گْگلی سٹار عبدالقادر سمیت تمام کرکٹ شائقین کی دعا ہے کہ کھیل کا یہ تعلق اور تعارف دونوں خاندانوں کو خوش اسلوبی سے رشتہ داری میں تبدیل کر دے۔

Comments