ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ تنقید کرنے والے ان کے اہل خانہ کے بجائے ان کی پرفارمنس پر تنقید کریں تو اچھا ہو گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ ان کا تعلق پٹھان فیملی سے ہے۔ اس لئے تنقید کرنے والوں کو خیال کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم اور سنٹرل کانٹریکٹ سے ڈراپ ہونے پر انہیں مایوسی تو ہوئی ہے لیکن وہ اپنی خامیاں دور کر کے جلد کم بیک کریں گے۔
Comments
Post a Comment