کراچی: نوجووان ٹیسٹ کرکٹرناصر جمشید کا کہنا ہے کہ ان پر دفاعی کھلاڑی ہونے کا تاثر غلط ہے وہ تینوں طرز کی کرکٹ کھیلنے کے اہل ہیں۔ کراچی میں آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ناصر جمشید نے کہا کہ رمضان المبارک کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلوں میں ان کی پرفارمنس نے ثابت کیا کہ وہ صرف دفاعی کھلاڑی نہیں بلکہ جارحانہ انداز کی بیٹنگ میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔
Comments
Post a Comment