اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے جرمنی میں ہونیوالی ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسکواش کے معاملات چلانے والے لوگ عہدے چھوڑ دیں۔ جہانگیر خان نے کہا کہ ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ میں مایوس کن کارکردگی کی ذمہ دار پاکستان اسکواش فیڈریشن اور کھلاڑیوں دونوں پر عائد ہوتی ہے۔ جہانگیر خان نے کہا کہ فیڈریشن کے ارکان کی نا اہلی کی وجہ سے پاکستان عالمی جونیئر چیمپیئن شپ میں شرکت نہیں کر سکا۔ جرمنی میں ہونیوالی ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ میں پاکستان کو پہلی بار ابتدائی راؤنڈ میں شکست ہوئی اور اب وہ سترہ سے چوبیس ویں پوزیشن کیلئے مقابلہ کر رہی ہے۔
Comments
Post a Comment