شعیب ملک قومی ٹیم میں شامل،تربیتی کیمپ آج ختم


    دورہ زمبابوے کی تیاریوں کیلئے لاہور میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج اختتام پذیر ہورہاہے۔ٓ اینٹی گریٹی کمیٹی سے کلیئر ہونے پر شعیب ملک کو بھی ٹیم میں شامل کرلیاگیاہے۔ بتیس ٹیسٹ اور ایک سوبانوے ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے شعیب ملک کی ایک سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو لیکچرزکے ساتھ وڈیوز کے ذریعے زمبابوے کی موجودہ کرکٹرز کے بارے میں آگاہی دی گئی اور فزیکل فٹنس کے ساتھ بولنگ،بیٹنگ اور فیلڈنگ کی تربیت دی گئی۔ کیمپ کے اختتام پر کرکٹرز چند روز آرام کریں گے اور پچیس اگست کو نیشنل اکیڈمی میں جمع ہونگے۔ٹیم اسی دن زمبابوے روانہ ہوگی۔جہاں میزبان ٹیم کے خلاف ایک ٹیسٹ ،تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

Comments