کولمبو : سری لنکانے تلکارتنے دلشن کو دوہزار گیارہ کے اختتام تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ تلکارتنے دلشن کو سنگاکارا کے قیادت سے دستبردار ہونے پر دورہ انگلینڈ کیلئے انکا جانشین مقرر کیاگیاتھا۔ آسٹریلیا میں جاری سیریز میں بھی دلشن قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ کرکٹ سری لنکانے انہیں رواں سال کے اختتام تک تینوں طرز کی کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیاہے۔ اس طرح دلشن اکتوبر نومبر میں دبئی میں پاکستان کے خلاف سیریز اور دسمبر میں جنوبی افریقہ کے دورے میں بھی سری لنکا ٹیم کے کپتان رہیں گے۔ تلکارتنے دلشن نے انیس سوننانوے میں کیریئر کا آغاز کیا تھا ۔وہ اڑسٹھ ٹیسٹ اور دوسو بارہ ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔
Comments
Post a Comment