زیورچ… فٹ بال رینکنگ میں ہالینڈ نے عالمی چمپئن اسپین سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، پانچ بار کی عالمی چمپئن برازیل دودرجے تنزلی کے بعدچھٹے نمبرپرچلی گئی ہے۔فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ہالینڈ کی ٹیم 1596پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہے،عالمی و یوروپین چمپئن اسپین 33پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبرپرہے۔ہالینڈکی ٹیم پہلی باریہ اعزازپانے میں کامیاب ہوئی ہے۔رینکنگ میں جرمنی کی تیسری، انگلینڈ کی چوتھی پوزیشن ہے۔ساوٴتھ امریکن چمپئن یوروگوئے پانچویں نمبرپرہے۔پانچ بار کی عالمی چیمپین برازیل دودرجے کی تنزلی کے بعدچھٹے نمبرپرچلی گئی ہے۔اٹلی کاساتواں،پرتگال کاآٹھواں ،ارجنٹائنا کانواں اورکروشیا کادسواں نمبرہے۔پاکستان ٹیم ایک درجے کی ترقی کے بعد170ویں نمبرپرآگئی۔
Comments
Post a Comment