پہلی ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹور نامنٹ میں فتح کے عزم کے ساتھ پیر کو کراچی سے چین روانہ ہو گی ، ٹیم کی قیادت محمد عمران کر رہے ہیں، پاکستانی دستے میں چھ نئے کھلاڑی بھی شامل ہیں، قومی ہاکی ٹیم کے منیجر خواجہ جنیدکا کہنا ہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے چند تجربہ کار کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں نوجوانوں کے پاس صلاحیتوں کے اظہار کااچھا موقع ہے۔ان کا کہناتھاکہ ٹورنامنٹ ہرگز آسان نہیں ہے،اس میں شریک بھارت،کوریا اورجاپان سے سخت مقابلے کی امیدہے جبکہ ہوم ایڈوانٹج حاصل ہونے کی وجہ سے چین کی ٹیم بھی اپ سیٹ کرسکتی ہے۔کھلاڑیوں کو لیگ کا ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیلنا ہوگا اور ایک ایک پوائنٹ کو اہمیت دینا ہوگی۔خواجہ جنید نے کہا کہ سینئرکھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں واپسی کا انحصار ان کی فارم اور فٹنس پر ہوگاجبکہ نئے کھلاڑی عمدہ کھیل سے جگہ کنفرم کر سکتے ہیں ۔ان کا کہناتھاکہ ہاکی پلےئرز آج کراچی میں جمع ہونگے جہاں سے وہ پیر کے روز چین روانہ ہونگے۔ پاکستان کی ٹیم 3 ستمبر سے شروع ہونے والے اس ایونٹ کے آ غاز سے قبل جاپان، اور چین کے خلاف دو پر یکٹس میچز بھی کھیلے گی۔
Comments
Post a Comment