کامران اکمل ٹیم میں واپسی کیلئے پر امید


لاہور: آل راؤنڈر شعیب ملک کی واپسی کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل بھی قومی کرکٹ ٹیم میںواپسی  کے لئے پرامید ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ وہ انٹیگریٹی کمیٹی کی وجہ سے نہیں، پرفارمنس کی بنا پر قومی اسکواڈ سے باہر ہیں کیونکہ پچھلے سیزن میں وہ بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر دوبارہ  ٹیم میں واپس آئیں گے ۔ کامران اکمل نے کہا کہ وہ اپنے بھائی عدنان اکمل سمیت کسی بھی وکٹ کیپر سے مقابلے کے لئے تیار ہیں۔

Comments