پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار سے زمبابوے کے دورے کا آغاز دو روزہ میچ سے کریگی جو ٹیسٹ میچ سے قبل اسے اچھی تیاری کا موقعہ دیگا۔ پاکستان کٰی ٹیم جمعرات کو زمبابوے پہنچی تھی اور اس نے جمعہ کو ہلکی پھلکی پریکٹس کی تھی۔ اتوار سے بلاوایومیں ہونیوالے میچ میں پاکستان اپنی وہی ٹیم کھلائے گا جو یکم ستمبر سے ہونے والے دورے کے واحد ٹیسٹ میں کھیلے گی۔ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ زمبابوے کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کاکردگی کے بعد اسے آسان ٹیم نہیں سمجھیں گے اور اپنی بہترین ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ دورے میں پاکستان ٹیم تین ون ڈے اور دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔
Comments
Post a Comment